رمضان فضیلت وبرکت کا مہینہ ہے، اللہ اپنے بندوں کوانعامات سے نوازتا ہے، ڈپٹی کمشنر باغ

جمعرات 18 جون 2015 16:36

باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) ڈپٹی کمشنر باغ ابراراعظم چوہدری نے کہا کہ رمضان المبارک فضلیت و برکت کا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالی اپنے بندوں کو انعامات سے نوازتا ہے ہمیں بابرکت و عظمت والے مہینہ کے دوران دوسرے مسلمانوں کے لیے سہولیتں فراہم کرنے کے لیے تمام طبقہ فکر کو مل جل کر انعامات کرنے ہونگے بالخصو ص رمضان المبارک کے دوران اشیاے خورد نوش کی قمیتں مناسب ہونی چاہیے سزی فروٹ گوشت مرغی اور دیگر اشیاء،مجسٹریٹ صاحبان انجمن تاجران کے نمائندوں سے مشاورات کر کے ر یٹ لسٹ کا تعین کریں اور روزانہ بازاروں میں مجسٹریٹ صاحباں ریٹ چیک کریں ڈپٹی کمشنر باغ کے آفس میں بدھ کے روز رمضان المبارک کی آمد کے سلسلہ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ان کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس سردار ریاض مغل ،ایکسین برقیات محمد افضل ضیاعی ،بلدیہ مجسٹریٹ سردار محمد عارف خان ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد پرویز خان ،اسسٹنٹ کمشنر دھیرکوٹ باغ ،تحصیلدار ان ،انجمن تاجران کے صدر حافظ محمد طارق خان ،عبد القیوم چغتائی ،منصور احمد ،حاجی نواز ،خان اسلم اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں گیس ڈیلر اجنسی کے صدر منصور احمد نے اعلان کیا کہ ہم ماہ رمضان میں گیس ضلع باغ میں کمپنی ریٹ پر عوام کو فراہم کرے گے اورکسی قسم کا کوئی منافع نہیں لیں گے اسی طرح پولٹری کے صدر نے بھی اعلان کیا کہ ہم مرغ کم سے ریٹ پر فروحت کریں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باغ نے کہا کہ انجمن تاجران کے صدر ان کے کے دیگر عہدادارن اور مجسٹریٹ آپس میں مشاورت کر کے مرغ ،سزی ،فروٹ کھجور اور کھانے پینے کی روزمرہ کی اشیاء کے نرخ تعین کریں او کوشش کی جائے کہ اللہ کی رضا کے لیے دوسرے مسلمانوں بھائیوں کی رمضان المبارک میں جائز منافع کے ساتھ اشیاء فروحت کی جائیں رمضان المبارک میں ہوٹل وغیرہ اورپکوڑے شام ج3بجے کے بعد تیار کیے جائیں انہوں نے یہ بھی ہدایات کیں کی انجمن تاجران اور انتظامیہ کے آفسران آپس میں مشاورت کرکے ٹیلرنگ کے نرخ ،باربر شاپ کے نرخ بھی طے کیے جائیں رمضان االمبارک کے دوران سحر اور افطار کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کی جائے واپڈا مقام لوڈشیڈنگ کے اوقا ت کار اس دوران نہ کریں باغ شہر میں کاڑیاں فاضلیہ مارکیٹ میں پارکنک میں کھڑی کی جائیں تاکے بازار میں ٹریفک کا خلل نہ ہو انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کا گوشت ذبح شدہ باہر سے ہرگز نہ لایا جائے اور ذبح شدہ گوشت بلدیہ کے ڈاکٹر کی مہر ثبت ہو۔