ممبئی میں مون سون کی پہلی بارش ، نظام زندگی درہم برہم

جمعہ 19 جون 2015 14:27

ممبئی ۔19جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) ممبئی میں مون سون کی پہلی بارش کے نتیجہ میں نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارشوں اور طوفانی ہواؤں کا سلسلہ مزید دو دن تک جاری رہنے کی پیشنگوئی کی ہے ۔ موسلا دھار بارش کے نتیجہ میں نشیبی علاقوں کی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے سکول بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ بارش کے باعث کئی ٹرینیں بھی اپنی منزل مقصود پر نہ پہنچ سکیں ۔ بارش کے باعث ممبئی اور قریبی شہروں نئی دہلی ، ناگپور، پونا ، گوا اور گجرات کے درمیان ٹرین سروس بھی شدید متاثر ہوئی ہے ۔ ٹرین سروس معطل ہونے سے مختلف مقامات پر پھنس جانے والے ہزاروں افراد کو اپنے گھروں تک پہنچانے کیلئے فیری سروس شروع کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ممبئی کے بعض حصوں میں 12گھنٹے کے دوران 64.92ملی میٹر بارش ہوئی۔

متعلقہ عنوان :