شبیر شاہ کاشہید اعجاز احمد کو 16ویں یوم شہادت پر شاندارخراج عقیدت

شہداء کے وارث ہونے کے ناطے ہم ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے پابندہیں ٗ بیان

اتوار 21 جون 2015 17:16

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء)مقبوضہ کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے تحریک المجاہدین سے وابستہ شہید اعجاز احمد عرف یاسرکے 16ویں یوم شہادت پر انہیں شاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہداء کے وارث ہونے کے ناطے ہم ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے پابندہیں ۔

(جاری ہے)

سرینگر سے جاری ایک بیان میں شبیر احمد شاہ نے تہاڑ جیل میں نظربند طارق احمد ڈار کے والدنسبتی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھی سینکڑوں کشمیری بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی مختلف جیلوں میں نظربند ہیں جن کے عزیز و اقارب انکی نظربندی کے دوران انتقال کر چکے ہیں۔

پارٹی کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد عبدﷲ طاری کی قیادت میں ایک وفد مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لیے ان کے گھر گیا اور ان کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ وفد میں پارٹی رہنما انجینئرفاروق احمد،مو لو ی بشیر احمد اور ظہور احمد شیخ شامل تھے۔