‘شہر میں 25ملی میٹر ہونیوالی بارش نے شہر کے مختلف علاقوں کو تالاب میں تبدیل کردیا

منگل 23 جون 2015 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں رمضان المبارک کی پہلی بارش نے واسا کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ شہر میں 25ملی میٹر ہونیوالی بارش نے شہر کے مختلف علاقوں کو تالاب میں تبدیل کردیا۔ شہر کی مختلف شاہرات پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

(جاری ہے)

خصوصا فیروزپورڈ ‘ ڈیوس روڈ ‘لکشمی چوک‘ جین مندر‘ چوک سرکلر روڈ سمیت مختلف سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ رش میں پھنسے شہری حکومت کی ناقص منصوبہ بندی اور اداروں کی لوٹ مار کو کوستے رہے۔ ٹریفک وارڈنز سڑکوں پر موجود ہونے کے باوجود ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے سی ٹی او خود ٹریفک کی نگرانی کرتے رہے

متعلقہ عنوان :