اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی کا عوامی شکایات پر نوٹس، مختلف بازاروں کا دورہ، مضر ، ناقص اشیاء خورونوش فروخت کرنیوالوں کو جرمانے

جمعرات 25 جون 2015 18:03

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء)اسسٹنٹ کمشنرچوہدری ساجدحسین کا عوامی شکایات پر’’ایکشن‘‘لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پرمختلف بازاروں کادورہ،زائدالمیعاد،مضراورناقص اشیاء خردونوش بیچنے والوں کوجرمانے،سرکاری ریٹس کے علاوہ چیزیں فروخت کرنے والے تاجروں دکانداروں کے ساتھ سخت قانونی کاروائی کی جائیگی،جن چیزوں کی ڈیٹ ایکسپائرہوگئی ہے انہیں فورااپنی دکانوں،سٹورزسے نکال دیں، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں اورمہنگی چیزیں بیچنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گااسسٹنٹ کمشنرکی گفتگو،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرچوہدری ساجدحسین نے عوامی شکایات پر’’ایکشن‘‘لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر کوٹلی سٹی کے مختلف بازاروں اورمارکیٹوں کادورہ کیادورہ کے دوران ایس ایچ اوتھانہ سٹی چوہدری عنصرکرامت،اے ایس آئی فیصل صدیق، بابوحبیب بھی ان کے ہمراہ تھے اسسٹنٹ کمشنرچوہدری ساجدحسین نے دورہ کے دوران مختلف مارکیٹوں میں جاکراشیاء خردونوش کی نہ صرف قیمتیں اورمعیار چیک کیابلکہ زائدالمیعاد،ناقص اورمضر صحت اشیاء رکھنے والے تاجروں کوجرمانے بھی کئے اورزائدالمیعادسامان ضبط بھی کیادریں اثناء عوام علاقہ،شہریوں بالخصوص عام عوام نے اسسٹنٹ کمشنرچوہدری ساجدحسین کے اس اقدام کوخوش آئندقراردیتے ہوئے کہاکہ اگرانتظامیہ اسی طرح عوامی شکایات پرعملدرآمدکرتے ہوئے بازاروں کادورہ کرتی رہے اوراشیاء خردونوش کی قیمتوں اورمعیارکو’’چیک اینڈبیلنس‘‘کرتی رہے توپھرکوئی شک نہیں کہ عوام کوسستی،بہتر،معیاری اورصحت افزااشیاء خردونوش ملتی رہیں گی، دورہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنرچوہدری ساجدحسین نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں عوام کوبہتر،معیاری اورصحت افزاء اشیاء خردونوش فراہم کرنااولین ترجیح ہے اوراس میں کسی کی کوئی سفارش قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ جو بھی تاجر ذخیرہ اندوزی کرتے ہوئے،ناقص،غیرمعیاری،ایکسپائرشدہ اورسرکاری نرخوں سے ہٹ کراشیاء خردونوش فروخت کرتے ہوئے پکڑاگیاتواس کے خلاف تحت ضابطہ سخت قانونی کاروائی کی جائیگی چوہدری ساجدحسین نے کہاکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں تاجروں کوخودبھی اس بات کااحساس کرناچاہیے کہ اس بابرکت مہینہ میں اپنے مسلمان بھائیوں کوبہتر،نفع بخش،صحت منداورمعیاری اشیاء خردونوش سستی قیمتوں پرمہیاکریں اس طرح کرنے سے اﷲ پاک ان کے کاروبارمیں اوربھی برکت ڈالے گااوراﷲ پاک کاقرب بھی حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں انشاء اﷲ روزانہ کی بنیادپراشیاء خردونوش کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔