کشمیریونیورسٹی کی طالبات کا انتظامیہ کے ناروا رویے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 27 جون 2015 14:53

سرینگر ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں کشمیریونیورسٹی سرینگر کی طالبات نے سرسید گیٹ کے پاس جمع ہوکر یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق طالبات نے آزادی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ بھارتی پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے ہراساں کرنے کی کارروائیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جارحانہ رویے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ احتجاجی طالبات کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی ہوسٹل انتظامیہ نے مظاہروں میں حصہ لینے پر طالبات کیخلاف انتہائی غلط زبان استعمال کی ۔ یاد رہے کہ کشمیری یونیورسٹی میں جمعرات کو حالات اس وقت کشیدہ ہو گئے تھے جب بھارتی پویس نے اپنے ایک ساتھی کی بلا وجہ گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کرنے والے طلباء کو شدید تشدد کا نشانہ بنا یا اور سخت ہوائی فائرنگ کی تھی۔