باغ ‘بی اے ‘بی ایس سی کے عملی امتحانات کی غلط رول نمبر سلپس جاری باعث طلباء اضطراب کا شکار

ہفتہ 27 جون 2015 16:32

باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) باغ بی ۔اے بی ایس سی کے عملی امتحانات کی غلط رول نمبر سلپس جاری ہونے کی وجہ سے طلباء اضطراب کا شکار۔ ناظم امتحان نے 3 جولائی کے بجائے 13 جولائی کی سلپیں جاری کر دیں جن میں صرف ایک پریکٹیکل کی تاریخ درج ہے۔ ٹفصیلات کے مطابق بی۔ایس۔

(جاری ہے)

سی شعبہ باٹنی کے پریکٹیکل آزاد جموں و کشمیر شیڈیول کے مطابق 1 تا 4 جولائی کو ہونے ہیں جبکہ ناظم امتحان نے بد ترین لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 جولائی کی تاریخ درج کر دی ہے جبکہ باٹنی کا آخری پریکٹیکل 4 جولائی کو ہو رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ باٹنی کے چار پیپرز کے لیے ایک دن، فزکس کے 2 پیپرز کے لیے 1 دن، زوالوجی کے 3 پیپرز کے لیے 1 دن اور کیمسٹری کے 3 پیپرز کے لیے بھی صرف ایک دن درج ہے۔عوامی حلقوں نے کنٹرولر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآبادسے مطالبہ کیا ہے کہ طلباء کا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچایا جائے اور رول نمبر سلپس کی درستگی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔