رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس مبارک مہینے میں اجرو ثواب حاصل کرتے ہیں‘ مسلمانوں کو اس مبارک مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی چاہیے

جمعیت علماء مشائخ جموں وکشمیر کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی کی علماء کے وفد سے بات چیت

ہفتہ 27 جون 2015 16:32

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) جمعیت علماء مشائخ جموں وکشمیر کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس مبارک مہینے میں اجرو ثواب حاصل کرتے ہیں۔ مسلمانوں کو اس مبارک مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی چاہیے اور اپنے ارد گرد غریب لوگوں کو صدقات و خیرات دینا چاہیے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام میں ملنے والے علماء کرام کے ایک وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے کہا کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمتوں والا، دوسرا مغفرت اور تیسرا دوزخ سے نجات کا ہے ۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ رمضان المبارک کا احترام کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الحاج خواجہ پیر سائیں محمدرکن الدین رمضان المبارک کا بہت زیادہ احترام کرتے تھے اور مدرسہ ہذا میں پڑھنے والے طلباء و طالبات کا بھی بہت زیادہ خیال رکھتے وہ اکثر کہتے کہ معصوم بچوں کی تعلیم و تربیت سے ہی انقلاب آئیگا۔

صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے کہا کہ قبلہ حضرت سائیں محمد رکن الدین کا15واں یوم وصال 11رمضان االمبارک کو جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام میں عقیدت و احترام سے منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ہمیں اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہونے والا ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ ہم رمضان المبارک کی رحمتوں و برکتوں کو حاصل کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ عبادت کریں۔

متعلقہ عنوان :