اسسٹنٹ کمشنرمیرپور راجہ قیصراورنگزیب کی زیرصدارت اخبارات وجرائد کے مالکان کا اجلاس

ہفتہ 27 جون 2015 16:33

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) اسسٹنٹ کمشنرراجہ قیصراورنگزیب کی زیرصدارت ضلع میرپورسے شائع ہونے والے اخبارات وجرائد کے مالکان کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ضلع میرپورسے شائع ہونے والے تمام اخبارات پریس اینڈ پبلیکیشن ایکٹ کے مطابق اپنے جملہ کوائف مکمل کرکے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو 27 جولائی 2015 تک فراہم کریں گے۔

اجلاس میں اخبارات کی پرنٹ لائن سمیت دیگراموربھی زیربحث آئے۔ اس موقع پراخبارات مالکان نے یقین دہانی کروائی کہ جملہ اخبارات مالکان پریس اینڈ پبلیکیشن ایکٹ کی پابندی کریں گے اورجہاں کوئی کمی کوتاہی ہے اسے دورکریں گے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمدجاوید ملک، AKNS کے سینئرنائب صدر شیربازمنیرچوہدری، صوفی نذیرچوہدری،خالد چوہدری، صوفی اللہ دتہ خاکسار، محمداقبال خواجہ، سید سرفراز کاظمی، ممتاز خاکسار، شاہدمحمود مرزا، راجہ سہراب خان، کاشف رشید، چوہدری خالد انجم، محمدظفیربابا، قاضی بشیر، ملک عامرشہزاد اعوان، محمدریاض منہاس، عنصر عزیز کاٹل، شہزادعزیز، چوہدری فیصل حسین، چوہدری گلبہاراحمدنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر راجہ قیصراورنگزیب نے کہاکہ قانون وآئین کی پاسداری کرناہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔