کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کل سہنسہ میں افطار ڈنر پر عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے

ہفتہ 27 جون 2015 16:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کل بروز اتوار 28 جون کووہ سہنسہ میں افطار ڈنر کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے جبکہ کل بروز سوموار29 جون کو کھڑی شریف میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کھڑی شریف میں بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جبکہ وہ اگلے روز بروز منگل یکم جولائی کو ڈڈیال میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنرسے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :