وفاقی دارلحکومت سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہووٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خواشگوار
منگل 30 جون 2015 11:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہووٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خواشگوار ہوگیا ،ٹھنڈی ہواوٴں کے چلنے سے گرمی میں لوڈشیڈنگ کے ستائے روزہ داروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ،محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش پیش گوئی کی ۔
منگل کو محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران کراچی سمیت ملک کے کسی علاقے میں گرمی کی شدید لہر کا کوئی خطرہ نہیں۔رواں ہفتہ کے دوران جنوبی پنجاب ، بالائی سندھ، سبی اور مکران ڈویڑن مین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 - 47 ڈگری سنٹی گریڈ ہو سکتا ہے۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان،بہاولپور ، ڈی جی خان ڈویژن)، خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، ژوب، سبی، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن اور بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔(جاری ہے)
مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.