کراچی میں حالیہ گرمی سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا ذمہ دار کے الیکٹرک ہے ،وزیراعلیٰ سندھ
کے الیکٹرک کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کر رہا ہے ،شہریوں کی زندگی ،کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں ،سید قائم علی شاہ وفاق کے الیکٹرک کے معاملات کو درست کرے ،نگرانی کانظام سندھ حکومت کے حوالے کیا جائے ،وزیراعظم سے ملاقات میں گفتگو تمام ادارے حکومت کے ماتحت ہیں ،کے الیکٹرک بارے شکایات کا وزارت پانی و بجلی اور نیپرا جائزہ لے رہی ہے،وزیراعظم کی یقین دہانی
بدھ 1 جولائی 2015 17:18
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ہے کہ کراچی میں حالیہ گرمی سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا ذمہ دار کے الیکٹرک ہے ۔ کے الیکٹرک کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کر رہا ہے ، جس سے کراچی میں شہریوں کی زندگی نہ صرف متاثر ہو رہی ہے بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں ۔
وفاق کے الیکٹرک کے معاملات کو درست کرے اور اس کی نگرانی کانظام سندھ حکومت کے حوالے کیا جائے ۔ با خبر ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بدھ کو وزیر اعظم سے ون ٹو ون ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کو نیب اور ایف آئی اے کی جانب سے صوبائی حکومت کے افسران کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ سندھ حکومت کی مجاز اتھارٹی کے علم میں لائے بغیر افسران کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں ، جس سے سندھ حکومت کے انتظامی امور شدید متاثر ہو رہے ہیں اور یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ وفاقی ادارے صوبائی حکومت کے معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.