موجودہ حکومت کی شہرت کسی سکینڈل سے مجروح نہیں ہوئی، ملک صحیح سمت گامزن ہے ،مجموعی اقتصادی صورتحال مستقبل قریب میں مزید بہتر ہوگی ، آڈیٹر جنرل عوامی اہمیت کے معاملات ، بدعنوانی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں
صدر ممنون حسین کی آڈیٹرجنرل پاکستان رانا اسد امین سے ملاقات میں بات چیت
جمعرات 2 جولائی 2015 17:41
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے آڈیٹر جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوامی اہمیت کے معاملات ، بدعنوانی کے خاتمے، سرکاری شعبے کی کارکردگی میں بہتری اور عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں اپناکردار ادا کریں۔صدرمملکت نے انہیں نئی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا ادارہ دیانتداری، معیار اور شفافیت کی اعلیٰ اقدار کے فروغ میں اہم کردار کا حامل ہے۔
صدر نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت کی شہرت کسی سکینڈل سے مجروح نہیں ہوئی، اب ملک صحیح سمت میں گامزن ہے اور مجموعی اقتصادی صورتحال مستقبل قریب میں مزید بہتر ہوگی۔ وہ جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں آڈیٹرجنرل آف پاکستان رانا اسد امین سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے ۔(جاری ہے)
صدر مملکت نے آڈٹ کے شعبہ میں فرانزک، ماحولیات اور آئی ٹی آڈیٹنگ جیسے جدید ترین رجحانات کو بروئے کار لاتے ہوئے آڈٹ ڈیپارٹمنٹ اور سرکاری شعبہ سے بدعنوانی اور نااہلی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے مربوط کوششیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، وزارت خزانہ اور کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے ساتھ آڈیٹر جنرل کے ڈیپارٹمنٹ کا قریبی رابطہ سرکاری مالیاتی مینجمنٹ، حکومتی اہلکاروں کے موثر احتساب اور پارلیمانی نگرانی کو تقویت دینے کے لئے ایک ناگزیر عنصر ہے۔ آڈیٹر جنرل نے صدر مملکت کو میرٹ، شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لئے اپنے محکمے کی کارکردگی کی بہتری کے لئے اٹھائے جانے والے متعدد اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.