وارڈ 13محلہ شاہناڑہ میں شہریوں کو گٹر آلود پانی سپلائی کیا جارہاہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے،شیخ عقیل الرحمن

ہفتہ 4 جولائی 2015 15:07

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے دارالحکومت کا وارڈ نمبر 13محلہ شاہناڑہ میں شہریوں کو گٹر آلود پانی سپلائی کیا جارہاہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔حکومت پانی جیسی بنیادی ضروریات پوری نہیں کرسکتی تواس کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہے۔مظفرآباد دو دریاؤں کے سنگم پر واقع ہے۔

(جاری ہے)

یہاں کا ہزاروں کیوسک پانی پنجاب کی سرزمین کو سیراب کررہاہے مگر یہاں کے باسیوں کوپینے کا صاف پانی نہیں مل رہاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہربھر میں گندہ پانی سپلائی کیا جارہاہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔بارہا شکایات کے باوجود بھی محکمہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔سیوریج ملے پانی سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اصلاح و احوال کرے بصورت دیگر عوام رمضان کے باوجود بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گئے جس کی زمہ داری حکومت پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :