وزیراعلیٰ پنجاب کا سی ایم ایچ گوجرانوالہ کا دورہ ، ٹرین حادثہ کے زخمیوں کی عیادت ، جلد صحت یابی کیلئے دعا
پاک ا فواج دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تاریخی خدمات انجام دے رہی ہیں اور پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے گوجرانوالہ میں پیش آنے والے ٹرین حادثہ پر دلی افسوس اور رنج ہوا ہے، ٹرین حادثے پر ہرآنکھ اشکبار ہے ، شہباز شریف کی گفتگو ریسکیو آپریشن سول انتظامیہ اور آرمی کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہو سکا‘وزیراعلیٰ کو کورہیڈکوارٹر گوجرانوالہ میں حادثہ پر بریفنگ
ہفتہ 4 جولائی 2015 19:03
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور سی ایم ایچ میں زیرعلاج گوجرانوالہ ٹرین حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ فرداً فرداً زخمی فوجی جوانوں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ انہیں جلد شفایاب کرے گا اور پوری قوم ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ٹرین حادثہ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین حادثے پر ہرآنکھ اشکبار ہے ۔ گوجرانوالہ میں پیش آنے والے ٹرین حادثہ پر دلی افسوس اور رنج ہوا ہے۔ کمانڈنٹ سی ایم ایچ گوجرانوالہ بریگیڈیئر ڈاکٹر اعزاز نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو زخمیوں کے علاج معالجے اور انہیں دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.