
افغانستان میں تشدد کے واقعات میں 23 عسکریت پسند اور 7 فوجی اہلکار ہلاک، ہلمند میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں تین بچے ہلاک، ہرات میں طالبان کی جانب سے پولیس پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور دو طالبان ہلاک ، طالبات پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ میں دو لڑکیاں زخمی، طبیبان بے سرحد نے قندوز میں اپنا ہسپتال بند کردیا، افغان پارلیمان نے وزیر دفاع کے عہدے کیلئے صدر اشرف غنی کے امیدوار کو مسترد کردیا
اتوار 5 جولائی 2015 14:35
کابل ۔ 05 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) افغانستان میں تشدد کے واقعات میں 23 عسکریت پسند اور 7 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے، ہلمند میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں تین بچے ہلاک ہوگئے، ہرات میں طالبان کی جانب سے پولیس پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور دو طالبان ہلاک ، طالبات پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ میں دو لڑکیاں زخمی ہوگئی، طبیبان بے سرحد نے قندوز میں اپنا ہسپتال بند کردیا، افغان پارلیمان نے وزیر دفاع کے عہدے کیلئے صدر اشرف غنی کے امیدوار کو مسترد کردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ قندوز، بغلان، سرائے پل، ہرات ، ہلمند ، اورزگان اور قندھار میں سیکورٹی فورسز نے کارروائیاں کی ۔(جاری ہے)
ان کارروائیوں میں 23 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ بیان کے مطابق اس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جبکہ کئی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارودی سرنگوں کے دھماکوں اور فائرنگ کے دیگر واقعات میں 7 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ صوبہ ہلمند میں حکام نے بتایا کہ بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں تین بچے ہلاک ہوگئے۔ اسی طرح صوبہ ہرات میں طالبان کی جانب سے پولیس پوسٹ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور دو طالبان ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کابل میں فوجی اکیڈمی پر نامعلوم سمت سے راکٹ داغے گئے تاہم اس سے جانی ومالی نقصان کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔ صوبہ ہرات کے صوبائی پولیس چیف جنرل عبدالمجید نے بتایا کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے سکول جانے والی لڑکیوں پر تیزاب پھینکا جس سے دو لڑکیاں زخمی ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ صوبہ قندوز میں ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (طبیبان بے سرحد) نے اپنا ہسپتال بند کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کے بعد ہسپتال کو بند کیا گیا۔ صوبہ قندوز میں گزشتہ کچھ عرصے سے طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ادھرافغانستان کی پارلیمان نے وزیر دفاع کے عہدے کیلئے صدر اشرف غنی کے امیدوار کو مسترد کردیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ مئی کو صدر اشرف غنی نے محمد معصوم ستانکزئی کو وزیر دفاع نامزد کردیا تھا تاہم پارلیمان سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔ گزشتہ روز اس ضمن میں پارلیمان میں ووٹنگ ہوئی جس میں انہیں محض84 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ کامیابی کیلئے 107 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ پارلیمان کے سپیکر عبدالرؤف ابراہیمی نے بتایا کہ بدقسمتی سے وہ مطلوبہ ووٹ نہیں لے سکے اور وزیر دفاع کی تقرری کا مقابلہ مزید التواء کا شکار ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صدر اشرف غنی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ منصب کیلئے کسی اور امیدوار کی نامزدگی کریں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل صدر اشرف غنی نے سابق افغان آرمی چیف شیر محمد کریمی کو وزیر دفاع نامزد کیا تھا تاہم پارلیمان نے اسے مسترد کردیا تھا۔ دریں اثناافغانستان میں امریکہ کے سابق سفیر ریان سی کروکر نے کہا ہے کہ داعش سے افغانستان کیلئے درپیش خطرات کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ روز ریڈیو فری یورپ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کی حکومت اور امریکہ کی قیادت میں اتحادی حکومت کو افغانستان کیلئے ان خطرات کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے جو اسے داعش کی شکل میں درپیش ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ بات شک وشبہ سے بالا تر ہے کہ داعش افغانستان کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے اور میری اس حوالے سے افغانستان کی حکومت کے حکام سے بات چیت ہوئی ہے، میرا خیال ہے کہ افغانستان کی حکومت اور امریکہ کی قیادت میں اتحادی ممالک بھی اس خطرے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان اور داعش کے درمیان اختلافات موجود ہیں اور اگر یہ اختلاف بڑھ جاتے ہیں تو اس سے خون ریزی میں مزید اضافہ ہوگا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایئرانڈیا طیارہ حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں، ابتدائی رپورٹ جاری
-
ایران، لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی
-
دبئی ایئرپورٹ پر معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کی گرفتاری
-
پلاسٹک کے فضلے سے پیراسیٹامول تیار کی جاسکتی ہے، نئی تحقیق
-
افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کیلئے انوکھا حل نکال لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ
-
برطانیہ، امام جلال الدین قتل کیس میں پولیس کی سنگین غلطی کاانکشاف
-
غزہ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار مسرت کرنے والا اسرائیلی صحافی گرفتار
-
غسل کیلئے خانہ کعبہ کی سیڑھی مقدس ترین جگہ کے لیے احتیاط کی علامت
-
قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں جیو ڈیسک گنبد نشانہ بنا،سیٹلائٹ تصاویر
-
تیسری میڈ اِن سعودیہ نمائش کا انعقاد دسمبر میں ریاض میں ہو گا
-
امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.