مسلم لیگ کا مسرت عالم کی گرتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش

اتوار 5 جولائی 2015 16:25

سرینگر ۔ 05 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیرمسلم لیگ نے تنظیم کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئر مین مسرت عالم بٹ کی گرتی ہوئی صحت پرسخت تشویش کا اظہارکیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مسلم لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ ناقص غذا ، طبی سہولیات کی عدم فرہمی اور جموں خطے کے سخت موسمی حالات کے باعث کوٹ بھلوال جیل میں مسرت عالم کی صحت انتہائی گر چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مسرت عالم بٹ کی مقبوضہ وادی کی کسی جیل میں منتقلی کا اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ اگر انکے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اسکی تمام ذمہ داری قابض انتظامیہ پر عائد ہو گی۔ دریں اثنا مسلم لیگ کے مختلف رہنماؤ نے عوامی رابطہ مہم کے تحت کئی علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کیا۔تنظیم کے صدر ضلع اسلام آباد سبزار احمد ڈاراورترجمان محمد رفیق گنائی نے کھرم میں، صدضلع بانڈی پورہ اسد اللہ پرے ،غلام محمد شاہ،نثار احمد اور خورشید احمد نے مرکنڈل حاجن جبکہ صدضلع پلوامہ عبد الرشید ایتو نے ضلع سیکریٹری منظور لیلہ ہاری کے ہمراہ آری ہل پلوامہ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کیا اور لوگوں کو تحریک آزادی کیخلاف بھارت کی مذموم سازشوں سے آگاہ کیا۔