محکمہ موسمیات نے کراچی میں 12 جولائی کو بارش کی پیش گوئی کردی

منگل 7 جولائی 2015 13:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے شہر قائد اور سندھ و بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 12 جولائی کو ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں کے برعکس کراچی میں گہرے بادلوں اورتیز ہواوٴں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور آج رات بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب ، خیبرپختونخوااور آزاد کشمیر میں ہونے والی بارشوں کا سلسلہ 4 دن تک جاری رہے گا تاہم کراچی سمیت سندھ اوربلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مون سون کا سسٹم جولائی کے وسط میں آئے گا جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں 12 جولائی کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔واضح رہے کہ اس وقت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :