وبائی و متعدی امراض سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ‘اضافی ادویات فراہم طبی عملہ کو مکمل حاضر رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں‘ ایمبولنسز کو آن روڈ کر دیا گیا ہے تمام مراکز میں ویکسین کی سہولت بھی مہیا کر دی گئی ہے

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نیلم ڈاکٹر عبدالمتین خان نے صحافیوں سے گفتگو

منگل 7 جولائی 2015 15:37

نیلم ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نیلم ڈاکٹر عبدالمتین خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وبائی و متعدی امراض سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اضافی ادویات فراہم طبی عملہ کو مکمل حاضر رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایمبولنسز کو آن روڈ کر دیا گیا ہے تمام مراکز میں ویکسین کی سہولت بھی مہیا کر دی گئی ہے عوام کو امراض کے تدارک کے لئے آگاہی مہم کا اغاز کر دیا گیا ہے ڈاکٹر عبدالمتین خان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بالائی علاقے مون سون کی رینج میں آگئے ہیں گرم مرطوب موسم برسات کی وجہ سے ہیضہ اسہال ٹائی فائیڈ ہیپا ٹائٹس جیسے امراض کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے بچے ان امراض سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں ان بیماریوں میں اضافہ خطرناک ھد تک بڑھ گیا ہے اگست کے آخر تک یہ سلسلہ جاری رہے گا اس سے قبل بالائی اور پہاڑی علاقے مون سون کی بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ان بیماریوں سے محفوظ رہتے تھے لیکن ماحولیاتی آلودگی او موسمیاتی تبدیلیوں نے وبائی و متعدی امراض کے خطرات میں اضافہ کر دیا ہے حکومت اور محکمہ صحت نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں تمام طبی مراکز میں اضافی ادویات اینٹی بائیوٹکس، اینٹی امیبکس مہیا کر دی ہیں ہیلتھ سنٹرز پر پولیو ، خسرہ، نمونیا، ذہریلے جانورون کے کاٹنے کی ویکسین فراہم کر دی گئی ہے ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں عوام کو بیماریون سے آگاہی اور ان کے تدارک کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے عوام اپنے ارد گرد کے ماحول اور صفائی کا خصوصی خیال رکھیں باسی او غیر معیاری اشیاء کا استعمال موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔