بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے مسلم دشمن ایجنڈے کے تحت کشمیریوں کو نقصان پہچانا چاہتی ہے ، جاوید میر

بدھ 8 جولائی 2015 13:56

سرینگر ۔ 08 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جولائی۔2015ء) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما جاوید احمد میرنے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور مقبوضہ علاقے کے نائب کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ نرمل سنگھ کے اس بیان کو مضحکہ خیر قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان امرناتھ یاتر ا میں خلل ڈالنا چاہتا ہے۔ کشمیر میڈ یا سروس کے مطابق جاوید احمد میر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اس طرح کی بے بنیا د بیان بازی کے ذریعے مقبوضہ علاقے کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور روایتی بھائی چارے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔

جاوید احمد میر نے کہا کہ کشمیری عوام اور حریت قیادت امرناتھ یاتر ا کا ہمیشہ خیر مقدم کرتے رہے ہیں اور وہ بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی کے بعد بھی ایسا ہی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے مسلم دشمن ایجنڈے کے تحت کشمیریوں اور پاکستان کو نقصان پہچانا چاہتی ہے ۔ جاوید احمد میر نے امریکی محکمہ خارجہ کی کشمیربارے رپورٹ کا بھی خیر مقدم کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت بھارتی فوجیوں کو کشمیرمیں قتل عام سمیت انسانی حقوق کی پامالیوں کی کھلی چھوٹ حاصل ہے اور انتظامیہ قتل کے ان واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے میں ناکام رہی ہے ۔

انہوں نے بھارتی پولیس کی طرف سے سرینگر اور دیگر علاقوں میں بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :