‘ نوجوانوں کو مغربی طاغوتی تہذیب کے اثر بد سے بچانا بڑا چیلنج ہے، عبدالرشید ترابی ‘

جمعرات 9 جولائی 2015 16:35

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ اللہ کا انعام اور نوجوانوں کی کردار سازی کا واحد قابل فخر ادارہ ہے ،جمعیت کے لاکھوں نوجوان معاشرے کے اندر ملک اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کی شناخت ہیں نوجوانوں کی کردار سازی کے بہت بڑا چیلنج ہے نوجوانوں کو مغربی طاغوتی تہذیب کے اثر بد سے بچانا اور ان کو اسلامی تہذیب سے روشناس کروانا بڑا چیلنج ہے ،سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو دین بیزار کرنے کی مہم جاری ہے اس سے بھی نوجوانوں کو بچانا ضروری ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام مرکزی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ناظم کشمیر راجہ آفتاب احمد اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جمعیت کے نوجوان اپنی تعلیم پر بھی توجہ دیں محض نعرے بازی سے انقلاب نہیں آئے گا بلکہ انقلاب کے لیے پورا ہوم ورک اور ہر فیلڈ کے ماہرین تیار کرنے ہوں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت انقلاب کا ہر اول دستہ ہے جمعیت کے نوجوانوں نے نہ صرف نوجوانوں کی کردار سازی اور تعلیم پر توجہ دی بلکہ تحریک آزادی کشمیر میں بھی ان کی بہت بڑی قربانیاں ہیں جمعیت کے سینکڑوں نوجوانوں نے جہاد کشمیر میں عملی طور پر حصہ لے کرجام شہادت نوش کیا اور قربانیوں کا یہ سلسلہ جاری ہے نوجوانوں کی صف بندی تحریک آزادی کشمیر کی مضبوطی کے لیے رائے عامہ منظم کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مغرب نے ہدف بنا کر کام شروع کررکھا ہے اور مسلمان نوجوانوں کو دین سے دور کرنے کے لیے ساری ریاستی وسائل استعمال ہو رہے ہیں ان حالات میں اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوانوں کی ذمہ داریاں اور بھی بڑھ گئی ہیں کہ وہ ان سارے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے خود بھی تیار ہوں اور دین کی دعوت آزاد خطے کے ہر طالب علم تک پہنچائیں اور ان کو اپنے ساتھ شامل کریں

متعلقہ عنوان :