‘صدر آزاد کشمیر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے حجاز مقدس پہنچ گئے‘

جمعرات 9 جولائی 2015 16:35

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے حجاز مقدس پہنچ گئے ۔ جہاں عمرہ کی ادائیگی کے بعد وہ مدینہ منورہ جائیں گے اور روضہ رسول پر حاضری دیں گے۔

(جاری ہے)

صدر ریاست خصوصی نوافل ادا کر کے ملک و قوم کی ترقی خوشحالی، کشمیر کی آزادی ، امت مسلمہ کے اتحاد ، دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش مسائل سے نجات، اتحاد امت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے دعائیں مانگیں گے۔ بعد ازاں وہ جدہ مین پیلپز پارٹی کی جانب سے عشائیہ میں شریک ہو نگے اور سعودی عرب میں مقیم کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے ملاقاتیں کرینگے۔