ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر میرپور کا منگلا بازار، منگلا ہملٹ کا دورہ، زائد نرخ وصولی پر دکانداروں کو جرمانے

جمعرات 9 جولائی 2015 19:03

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد راسب نے رمضان المبارک میں روزمرہ کی قیمتوں کی پڑتال کے سلسلہ میں منگلا بازار اور منگلا ہملٹ کا اچانک معائنہ کیا اور مقررکردہ انراخ سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے کیے ۔اچانک معائنہ کے دوران دودھ ،دہی ،سبزی فروٹ ،پکوڑے ،سموسے ،کھجور سمیت دیگر اشیاء ضروریہ اور میڈیکل سٹوروں کی بھی پڑتال کی ۔

اچانک معائنہ کے دوران ڈرگ انسپکٹر سردار وسیم خان اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔ انہوں نے متعدد دکانداروں کو مقرر ریٹس سے زائدد قیمت وصول کرنے پربھاری جرمانے کیے اور انھیں وا رننگ جاری کی کہ آئندہ کوئی بھی دوکاندار مقرر کردہ ریٹ سے زائد وصول کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف پرچے درج کر کے گرفتار کر لیا جائیگا اور قانون کے مطابق سزا دی جائے گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوکانداروں کو ہدایات کی کہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مقررکردہ نرخ نامہ مناسب جگہ پر آویزاں کریں اور اشیاء ضروریہ مقررکردہ نرخوں اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق فروخت کریں ۔انہوں نے عوام الناس سے بھی کہا کہ وہ ریٹ لسٹ دیکھ کر قیمت ادا کریں اس کے باوجود بھی اگر کوئی دوکاندار زائد قیمت مانگنے کا اسرار کرے تو اس کی اطلاع فوری طور پر انتظامیہ یا قریب ترین پولیس اسٹیشن کو دیں ۔