عہدہ شہریوں کی امانت ہے، قیادت کی جانب سے سونپی گئی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھاؤنگا، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میرپور

جمعہ 10 جولائی 2015 14:58

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء) ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ میرپور چوہدری بابر شہزاد نے کہا ہے کہ میر اعہدہ شہریوں کی امانت ہے پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے جو ذمہ داری سونپی ہے وہ احسن طریقے سے ضرور نبھاؤ نگا ۔پیپلزپارٹی شہداء کی وارث جماعت ہے شہیدذوالفقار علی بھٹو ،محترمہ شہید بی بی رانی نے جمہوریت کی بحالی کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔

وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے الیکشن میں جو وعدے کیے وہ پورے ہو رہے ہیں آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائے گی ۔شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،محترمہ فریال تالپور ، چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اوروزیراعظم چوہدری عبدالمجید کا تہہ دل سے مشکور ہوں ۔جنہوں نے مجھے اتنی عزت بخشی پارٹی قیادت کو وفا کا صلہ وفا سے دونگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاڈپٹی ایڈمنسٹریٹر چوہدری بابر شہزاد نے کہا میرپور میرا شہر ہے میرپور کے شہری میرے دست وبازو ہیں شہر کی بہتری کے لیے شہری تجاویز دیں ان کی تجاویز ہمارے لیے اندھیرے میں روشنی کا چراغ ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں صحت و صفائی کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں، میرے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں ہماری برادری میرپور کے شہری ہیں سب شہریوں کے کام بلا تخصیص ذات برادری ہونگے ۔