مندرہ بس سٹاپ پر موٹر کار، ہائی ایس میں تصادم،چار افراد زخمی ، ایک جاں بحق

جمعہ 10 جولائی 2015 15:14

مندرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء) مندرہ بس سٹاپ پر موٹر کار اور ہائی ایس میں تصادم چار افراد زخمی ایک جاں بحق۔حادثہ غیر قانونی سٹاپ کی وجہ سے پیش آیا۔ریسکیو1122نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے سے انکار کیا ۔تقریباََ ایک گھنٹے سے زخمی روڈ پر پڑے رہے موٹر وئے پولیس بھی غائب ۔ تفصیلات کے مطابق مندرہ بس سٹاپ پر ٹریفک حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوئے تھے جن کو فوری طور پر مقامی ہسپتال پہچایا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کیا گیا جن میں سے ایک زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، چار زخمیوں میں سے دو عورتیں بھی شامل ہے جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

جائے وقوعہ پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ حادثہ ہا ئی ایس کی وجہ سے پیش آیا جو سٹاپ کے ایریے سے باہر سواری کو بیٹھانے کے لیے روکھااور xliنمبر LEC-1349نے آ کر ٹکر ماردی۔

(جاری ہے)

مزید ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے فوراََ بعد ریسکیو 1122کو اطلاع کی گئی کا فی دیر تک فون نہیں اٹھارہے تھے جب فون اٹھایا تو صاف انکار کیا کہ یہ ہمارا علاقہ نہیں ہے اور موٹر وئے پولیس بھی موقعے سے غائب رہیں۔ مندرہ کے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وئے پولیس غیر قانونی سٹاپ کو ختم کردیں اور مندرہ جی ٹی روڈ پر سپیڈ بریکر بنائے جائے تاکہ حادثات میں کمی ہو اور قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچائے جا سکے۔

متعلقہ عنوان :