مسلم لیگ نون خوشحالی کی ضامن جماعت ہے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں‘پیرزادہ عبدالرؤف شاہ

ہفتہ 11 جولائی 2015 15:49

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ نون میر پور کے سٹی سینئر نائب صدر پیرزادہ عبدالروف شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے مسلم لیگ نون خوشحالی کی ضامن جماعت ہے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،فارق حیدر نے ہمیشہ مظلوم پسے ہوئے طبقے کی نمائندگی کی ہے اقتدار میں آکر کرپٹ حکمرانوں سے حساب لیں گے ،مسلم لیگ آزاد کشمیر میں بھر پور طریقے سے حکومت قائم کرئے گئی خطے کی ترقی و خوشحالی اور عوامی محرومیوں کا ازالہ کرئے گئی مسلم لیگ نون آزاد کشمیر میں فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر کی قیادت میں بھر پور طریقے سے عوام حکومت بنائیں گح مسلم لیگ نون اقتدار میں آکر سے پہلے اقتدار نچلی سطح پہ منتقل کرے گئی تاکہ عوامی معاملات و مسائل حل ہو سکیں انہوں نے کہا حکومت وقت نے پولیس بھرتیوں میں نوجوانوں کا استحصال کیا پڑھے لکھے نوجوانوں سے ہٹ کر میڑک پاس کو بھرتی کر کے جیالہ نوازی کا ثبوت دیا ہے حکومت وقت عوام کا خون چوسنے میں مصروف عمل ہے آمدہ الیکشن میں گلگت بلتستان سے بھی سے بھی برا حال ہو گا کارکن تیار رہیں اب کرپٹ ٹولہ کا یوم حساب قریب آچکا ہے انہوں نے پی ٹی آئی کو زبردست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا قوم کو گمراہ کرنے والے سر چھپاتے پھر رہے ہیں KPKمیں ان کے اوپر کرپشن میں گرفتار ہیں ڈی ائے بٹ اور اشفاق گجر نے ٹی وی چینل پہ جو انکشافات کیے ہیں پوری قوم اگاہ ہے عمران خان نے دھرنے کے دوران ڈی جے بٹ کے 14کروڑ دبنے ہیں یہ قوم کو ڈانس گانوں کے بجائے KPKمیں چودہ سکول بن سکتے تھے شوکت خانم اور زکواة کا بتھہ دھرنوں کی نذر ہو گیا ملک میں ترقی کی راہ میں پی ٹی آئی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔