پروفیسر شال کا سردار عبدالقیوم کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 11 جولائی 2015 16:07

لندن ۔ 11 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) کشمیر کنسرن کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر نذیر احمد شال نے بزرگ کشمیری رہنما اور آزادکشمیر کے سابق صدر سردار محمدعبدالقیوم خان کی وفات پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پروفیسر شال نے لندن میں جاری اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کو ایک مثالی شخصیت قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم کا تحریک آزادی کشمیر میں ایک کلیدی کردار رہا اور انہوں نے ہر عالمی فورم پر کشمیرکاز کو انتہائی احسن طریقے سے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سردار محمد عبدالقیوم خان اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ کشمیر کاز کیلئے دانش مندی ، ہوشیاری اور ایک جذبے کی ضرورت ہے ۔ پروفیسر شال نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کنسرن کی طرف سے مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔