سردار عبدالقیوم خان کشمیری قوم کے عظیم قائد تھے، ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کیا، بیرسٹر سلطان محمود

ہفتہ 11 جولائی 2015 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے سابق صدرو بزرگ کشمیری رہنماء سردار عبدالقیوم خان کشمیری قوم کے عظیم قائد تھے انھوں نے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر کوتیز کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔وہ نہ صرف کشمیری قوم کا عظیم سرمایہ تھے بلکہ انھوں نے ہر دور میں کشمیریوں کی قیادت کی۔

انکی وفات پر حکومت پاکستان نے جس بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے یہ طرز عمل نہ صرف قابل مذمت ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان کو انکی وفات پر کم از کم ٹوکن ہی سہی کسی سوگ کااعلان کرنا چاہیے تھامرد مجاہد نے جس طرح اپنی ساری زندگی تحریک آزاد کشمیر کے لئے وقف کر رکھی تھی وفاقی حکومت کے اس رویے کے خلاف پوری کشمیری قوم سراپا ئے احتجاج ہے کیونکہ جب وہ زندہ تھے تو میاں نواز شریف انہیں پیرو مرشد کہتے تھے اور آج انکے جنازے میں نہ تو خود آئے اور نہ ہی انکے بھائی شہباز شریف سمیت کوئی انکی نمائندگی کے لئے آیا۔

اس سے پتا چلتا ہے کہ نواز شریف آزادکشمیر کی اعلی قیادت کے ساتھ کیا سلوک روا رکھتے ہیں۔لہذا ساری کشمیری قوم وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس کا فوری طور پرازالہ کیا جائے۔