کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف کولگام میں مکمل ہڑتال

پیر 13 جولائی 2015 15:06

سرینگر ۔ 13 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) مقبوضہ کشمیرمیں کولگام کے علاقے بوگام میں کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی جس کی وجہ سے یاری پورہ کولگام روڑ پر گاڑیوں کی آمد ورفت بری طرح متاثرہوئی ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق علاقے میں تمام دوکانیں بند رہیں اور سڑکوں خاص طورپر یاری پورہ کولگام روڈپرٹریفک بھی معطل رہی ۔ پولیس نے ہفتہ کو جھوٹے الزامات کے تحت چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا تھا جس کے خلاف علاقے میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔