ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ، دریائے چناب اور سندھ بپھر گئے

پیر 13 جولائی 2015 15:09

اسلام آباد/ لاہور/ پشاور/ جھنگ/ لیہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،بھارت نے بھی دریاؤں میں پانی چھوڑدیا، مون سون بارشوں سے دریائے چناب اور دریائے سندھ بپھر گئے، سندھ میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے سے لیہ کے مزید 20 دیہات ڈوبگئے، وزیرآباد میں بھی نالہ پلکھو نے بھی متعدد دیہات ڈبو دیئے،فلڈ ریلیف کے قائم کئے گئے 5کیمپوں میں بھی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں،، چشمہ بیراج سے ساڑھے3لاکھ سے 4لاکھ کیوسک پانی کا اخراج جاری ہے،خیبرپختونخوا میں گزشتہ دنوں ہونے والی طوفانی بارشوں سے دریائے کابل میں ابھی تک سیلاب کی صورتحال برقرار ہے،دریائے کابل میں نوشہرہ اورورسک کے مقام پر پانی کی سطح کم ہو کرنچلی درجے کے سیلاب تک پہنچ چکی ہے،دریائے سندھ میں درمیانے درجے کے سیلاب سے حفاظتی بند بھی ٹوٹنے لگے،سیالکوٹ کے نالہ ایک میں طغیانی سے 2روز قبل پڑنے والا شگاف امدادی کارروائیوں کے باوجود ابھی تک پرنہ ہو سکا، ہزاروں ایکڑ کھڑی فصلیں تباہ و برباد ہو گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،بھارت نے بھی دریاؤں میں پانی چھوڑدیا، مون سون بارشوں سے دریائے چناب اور دریائے سندھ بپھر گئے، سندھ میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے سے لیہ کے مزید 20 دیہات ڈوبگئے، وزیرآباد میں بھی نالہ پلکھو نے بھی متعدد دیہات ڈبو دیئے،فلڈ ریلیف کے قائم کئے گئے 5کیمپوں میں بھی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں،، چشمہ بیراج سے ساڑھے3لاکھ سے 4لاکھ کیوسک پانی کا اخراج جاری ہے،خیبرپختونخوا میں گزشتہ دنوں ہونے والی طوفانی بارشوں سے دریائے کابل میں ابھی تک سیلاب کی صورتحال برقرار ہے،دریائے کابل میں نوشہرہ اورورسک کے مقام پر پانی کی سطح کم ہو کرنچلی درجے کے سیلاب تک پہنچ چکی ہے،دریائے سندھ میں درمیانے درجے کے سیلاب سے حفاظتی بند بھی ٹوٹنے لگے،سیالکوٹ کے نالہ ایک میں طغیانی سے 2روز قبل پڑنے والا شگاف امدادی کارروائیوں کے باوجود ابھی تک پرنہ ہو سکا، ہزاروں ایکڑ کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں جبکہ اراضی پر کھڑے درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

متعلقہ عنوان :