16راولپنڈی اسلام آباد میں سمیت بالائی علاقوں میں جمعرات سے بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، عید کے روز بھی جاری رہے گا ؛محکمہ موسمیات

منگل 14 جولائی 2015 13:05

16راولپنڈی اسلام آباد میں سمیت بالائی علاقوں میں جمعرات سے بارشوں کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جولائی سے بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے جو کہ عید کے روز بھی جاری رہنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بعض علاقوں راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ، ہزارہ ، اسلام آباد اور کشمیر میں جمعرات سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اسلام آباد ،راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ، بہاولپور ، ژوب ، مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :