پی پی موجودہ حکومت نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا‘ امتیاز اعوان

منگل 14 جولائی 2015 14:19

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء)تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء امتیاز اعوان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ خطہ میں تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب بیرسٹر سلطان کی قیادت میں انصاف کی حکومت قائم ہو گی اور لوگوں کو انصاف ملے گا۔ تحریک انصاف عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔

ایک افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امتیاز اعوان کا کہنا تھا کہ تحریک انصا ف ایک انقلاب اور تبدیلی کا نام ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ظفر انور کی قیادت میںآ زاد خطہ میں بھمبر سے تبدیلی کا آغاز ہوکر تاؤ بٹ تک پہنچ چکا ہے۔نوجوان بڑی تعداد میں تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔آزاد کشمیر بھر میں بالخصوص حلقہ کوٹلہ میں صرف مخصوص لوگو ں کو نوازا گیا۔

(جاری ہے)

لوگ پی پی کو ووٹ دے کر پچھتا رہے ہیں۔ کئی سکول آج بھی چھت کے بغیر چل رہے ہیں۔طلبا اور طالبات کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔کہوڑی ‘پٹکہ ‘دلولیاں‘ لیسواہ بائی پا س سڑک کھنڈر ات میں تبدیل ہو چکی ہے۔ حکمران صرف زبانی جمع خرچ پر عوام کو ٹرخا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ایک باجرات انسان ہیں۔

پی ٹی آئی کو آزادکشمیر میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔انشاء اللہ آزادکشمیر میں آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی ۔ اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کا حق دلانے کیلئے تحریک انصاف کا حصہ بنا ہوں ۔ پٹہکہ کے کامیاب جلسہ کے بعد حکمران جماعت اور دیگر جماعتوں کے بڑے بڑوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ۔انشاء اللہ پو رے حلقہ کوٹلہ میں اس طرح کے کئی بڑے جلسے کرائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام اب کی بار کسی مکار کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔اور وہ تحریک انصاف کو ووت دینگے ۔