عوام کیلئے ایک اور خوشخبری ، محکمہ موسمیات کیگرمی کے ستائے روزہ داروں کو عیدالفطر سے قبل ہی بارش کی پیشگوئی

بدھ 15 جولائی 2015 11:31

عوام کیلئے ایک اور خوشخبری ، محکمہ موسمیات کیگرمی کے ستائے روزہ داروں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے گرمی اورلوڈشیڈنگ کے ستائے روزہ داروں کو عیدالفطر سے قبل ہی مون سون بارش کی پیشگوئی سنادی ،جمعہ سے منگل کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن میں اکثر مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ ہفتہ سے منگل کے دوران ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ڈی آئی خان، بنوں ، سبی،ژوب، قلات، نصیر آباد ڈویژن ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

اتوار سے منگل کے دوران سندھ (سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص ڈویژن میں چندمقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ ان شدید بارشوں کی باعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہے گا۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، دالبندین میں46 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی 44، سکھر، روہڑی، چلاس 43، دادو،بھکر،نورپورتھل، شہید بے نظیر آباد، رحیم یارخان میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :