امیدوار قانون ساز اسمبلی راجہ یاسر سرور نے مختلف مقامات پر نادار ، غرباء، مساکین ، بیوگان اور یتامیٰ میں لاکھوں روپے کا راشن دیا

بدھ 15 جولائی 2015 15:51

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا ڈوماں مورہ چیچیاں سے درجنوں افراد پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہو کر سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر پر مکمل اعتماد کا اظہارآئندہ ہمارا مرنا جینا تحریک انصاف کے لیے ہے چند دنوں میں مزید افراد تحریک انصاف میں شامل ہونگے سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر کا تحریک انصا ف میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد انشاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا ڈوماں پہنچنے پر سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر کا شاندار استقبال لوگوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کو کھوئی رٹہ میں بڑا جھٹکا ڈوماں مورہ چیچیاں سے درجنوں افراد نے پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہو کر سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا آئندہ ہمارا مرنا جینا تحریک انصاف کے لیے ہے الیکشن میں تحریک انصاف کو ووٹ دے کر چوہدری محمد رفیق نےئر کو کامیاب بنائیں گے چند دنوں میں مزید افراد تحریک انصاف میں شامل ہونگے سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر کا تحریک انصا ف میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد انشاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا ڈوماں پہنچنے پر سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر کا شاندار استقبال لوگوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں میں چوہدری شیر محمد ، عبدالرشید مقدم ، محمد عاقب ، محمد ریاض ، میٹ سدو ، ٹھیکیدار خورشید اور ان کے خاندان شامل ہیں اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر نے ٹھیکیدار محمد خورشید کی طرف سے دےئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں انصاف اور احتساب کا نظام قائم کریں گے آزاد حکومت نے بے چینی اور افراء تفری کا بازار گرم کر رکھا ہے

اس کا خاتمہ تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہو گا پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام بار بار اقتدار میں آنے والوں سے تنگ آچکے ہیں آئندہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں حکومت تحریک انصا ف کی ہو گی آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ریاستی ادارے مکمل طور پر مفلوج ہو چکے ہیں کرپشن اور اقرباء پروری اور جیالہ نوازی کی انتہا ہے چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں نواز حکومت بے ضبطگیوں ، کرپشن اور انتقامی کاروائیوں پر کمیشن لے کر پوری طرح ملوث ہے ریاستی خزانے کا بے دریغ غلط استعمال تعمیر و ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے سابق وزیر صحت نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کے جو کرتوت ہیں اس کی بناہ پر آنے والے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کا حشر دنیا دیکھے گی کرپٹ اور ناہل سیاستدانوں کی چھٹی ہو جائے گی (ن) لیگ اور پی پی پی کا گٹھ جوڑ مزید نہیں چل سکے گا دونوں جماعتیں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اب کشمیریوں کو منزل تک پہنچانے کے لیے بیرسٹر سلطان محمود جیسا رہنما مل چکا ہے تحریک انصاف اقتدار میں آکر آزاد کشمیر کو نیا کشمیر بنا کر دم لے گی آخر میں سونامی میں نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔

متعلقہ عنوان :