شہداء کشمیر کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی‘نورالباری

بدھ 15 جولائی 2015 15:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیر مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری نے کہا ہے کہ شہداء کشمیر کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گئی،کشمیریوں نے یہ عہد کر رکھا ہے جب تک ایک بھی بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں موجود ہو ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ،حریت قیادت کی یکجہتی سے تحریک آزادی کو مزید تقویت ملی آزادی کی جدوجہد کو طاقت کے ذریعے نہیں کچلا جا سکتا ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم شہداء کشمیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بھارتی فوج کی جانب سے لوگوں کو نماز تراویح کی ادائیگی میں مشکلات پیدا کرنا انتہائی افسوس ناک ہے سید علی گیلانی کو نماز جمعہ اور عید کی اجازت نہیں ہے یہ کہا ں کا انصاف ہے انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کی مقبوضہ کشمیر کے مظالم پر خاموشی عالمی امن کے لیے لمحہ فکریہ ہے نورالباری نے کہا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اوفا میں میاں نواز شریف کے کمزور موقف سے حریت قیادت اور کشمیریوں کو مایوسی ہوئی ،انہوں نے کہا کہ کشمیری سید علی گیلانی اور حریت قائدین کی قیادت میں متحد ہیں اور اپنی مبنی بر حق جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا اس وقت تک اپنی جدوجہد جار ی رکھیں گے ۔