مجاہد اول کی وفات سے کشمیری ایک دلیر لیڈر سے محروم ہوگئے‘ عوام علاقہ بیس بگلہ

جمعرات 16 جولائی 2015 12:45

بیس بگلہ + باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء)بیس بگلہ اور آس پاس کے عوام کی آنکھیں آج بھی سردارعبدالقیوم خان کی وفات پر پُرنم ہیں‘ مرحوم کا شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین بیس بگلہ کے ساتھ گہرا لگاؤتھا-مجاہد اول کی وفات سے کشمیری عوام ایک دلیر‘ جرات مند‘ دوراندیش اور زیرک لیڈر سے محروم ہو گئی-مجاہد اول کا کوئی ثانی نہیں‘ ان کا آزاد کشمیر میں دینی‘ سیاسی اور جنگ آزادی میں کردار رہتی دنیا تک یاد رہے گا-سردار عبدالقیوم خان کی وفات کشمیری قوم کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے-انہوں نے آزاد کشمیر میں جمہوری نظام کو اور ریاستی نظام کو جس حکمت عملی سے مضبوط کیااس کی مثال نہیں ملتی-آج پوری ریاستی قوم بشمول پاکستان ان کی وفات سے نڈھال ہے-عوام علاقہ بیس بگلہ‘ چناٹ‘ بھٹی شریف آج ان کی جنگی‘ سیاسی‘ مذہبی وتعمیری کردار پرزبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے- سردار عبدالقیوم خان کا بیس بگلہ اور اس کے آس پاس علاقے کے لوگوں کے ساتھ بڑا گہرا تعلق رہا ہے کیونکہ ڈوگرہ سامراج کے خلاف اس علاقے کے لوگوں نے مل کر لڑائی لڑی-ڈوگرہ کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں معرکہ نانگا پیر خاصی اہمیت کا حامل ہے-بیس بگلہ اور آس پاس کے عوام کی آنکھیں سردار عبدالقیوم خان کی وفات پر آج پر پرنم ہیں-