بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 21 جولائی کو بیس بگلہ کا دورہ کریں گے

جمعرات 16 جولائی 2015 12:45

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے قائد سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 21 جولائی کو بیس بگلہ کا دورہ کریں گے-بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر میں نئی جماعت تحریک انصاف کو متعارف کرانے اور لوگوں کو اپنا گرویدہ بنانے کیلئے آزاد کشمیر بھر میں جلسے کر رہے ہیں اس سلسلے میں وہ عید کے بعد بیس بگلہ کے دورہ کریں گے اور عید ملن پارٹی میں شرکت کریں گے‘بیرسٹر سلطان کو اس دورے کی دعوت تحریک انصاف بیس بگلہ کے رہنماء راجہ عبدالقدیر نے دی ہے جو انہوں نے قبول کرلی-- توقع کی جارہی ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے دورہ بیس بگلہ کے موقع پر دیگر جماعتوں سے بڑی تعداد میں لوگ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے-