حریت کانفرنس میرواعظ گروپ نے پاکستانی ہائی کمیشن کی عید ملن پارٹی کی دعوت قبول کر لی

جمعرات 16 جولائی 2015 15:17

سرینگر((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) ) حریت کانفرنس میر واعظ گروپ نے دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے عید ملن پارٹی کی دعوت قبول کرلی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاک بھارت وزراء اعظم ملاقات کے اعلامیہ میں مسئلہ کشمیر کا ذکر نہ ہونے پر احتجاج بھی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حریت کانفرنس میر واعظ گروپ کا اجلاس سرینگر میں میر واعظ کے گھر میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی طرف سے عید ملن پارٹی میں دو رکنی وفد بھیجا جائے گا۔

وفد میر واعظ عمر فاروق اور مسرور عباس انصاری پر مشتمل ہو گا۔حریت کانفرنس میر واعظ گروپ کے ترجمان شاہد الاسلام نے بتایا کہ اوفا میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کے اعلامیہ میں کشمیر کا ذکر نہ ہونے پر پاکستانی ہائی کمشنر سے احتجاج بھی کیا جائے گا۔حریت کانفرنس گیلانی گروپ پاک بھارت مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر کا ذکر نہ کئے جانے پر پاکستانی ہائی کمشنر کی دعوت مسترد کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :