عوام کی معیارزندگی تبدیل کرنے کیلئے نیک نیتی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ،آغافضل الرحمان شاہ

منگل 21 جولائی 2015 17:06

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء )وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات آغافضل الرحمان شاہ نے کہاہے کہ عوام کی معیارزندگی تبدیل کرنے کے لیئے سیاسی نمائندوں اوربیوروکریسی کونیک نیتی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ،دستیاب وسائل کوایمانداری کے ساتھ عوام کے فلاح وبہبودپرخرچ کرکے لوگوں کودرپیش مشکلات سے چھٹکارادلایاجاسکتاہے ،یہی جے یوآئی کے منشورکاتقاضہ اورہماری سیاسی جدوجہدکامقصدہے ،اسی مقصدکی تکمیل کے لیئے عوام کے حقوق کے لیئے میدان عمل میں کوشاں ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے عیدکی مبارکباددینے کے لیئے آنے والے جمعیت علماء اسلام مولی یونٹ کے عہدیداروں کے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا ،آغافضل الرحمان شاہ کاکہناتھاکہ علاقہ کے عوام کی خدمت ان کے اکابرین کی روایت اورشیوہ ہے ،ان شاء اللہ اس روایت کواسی معیارکے ساتھ زندہ رکھیں گے ،یہاں کے لوگوں کا جے یوآئی کے نظریہ سے گہراتعلق اورمولاناصدیق شاہ کی دینی وسیاسی خدمات سے بے پنہاں عقیدت ہے اور آج بھی ان کی توقعات اسی جماعت کے نمائندوں سے وابسطہ ہیں پوری کوشش ہوتی ہے کہ ان توقعات پرپوراترسکیں ہمیں اپنے صفوں میں اتحادواتفاق کامظاہرہ کرناہوگا،ذاتی مفادسے بالاترہوکرہم اپنے منزل کوپاسکیں گے،سیاست کے میدان میں تحمل اوررواداری کے زریعے اپنے کازکے لیئے بہترطریقے سے جدجہدکی جاسکتی ہے علاقہ کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے نقطے پرہمیں ایک دوسرے کوبرداشت کرنے کی روایت اختیارکرنی ہوگی ،سیاسی کھینچاتانی کے نتیجے میں عوام کااستحصال ہوجاتاہے جوان کی معاشرتی حق تلفی ہے ،سیاسی جدجہدکے تقاضہ کے مطابق ہم ایک دوسرے کے مثبت عمل کی حوصلہ افزائی اورمنفی اقدامات کی تعمیری اندازمیں نتقیدکے زریعے خوشگوارسیاسی ماحول کوپروان چڑھاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وفدکے اراکین نے علاقہ کے مفادکے لیئے ان کی بصیرت پرمبنی سیاسی وسماجی خدمات اورجرائت مندانہ موقف کوسراہتے ہوئے توقع ظاہرکی کہ وہ محروم عوام کی خدمت کے لیئے اپنی خدائیدادصلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے مزیدموثراندازمیں کرداراداکریں گے ۔