علما ء کرام مذہبی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیں ، مشترکہ بیان

منگل 21 جولائی 2015 17:06

خاران( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) علما ء کرام مذہبی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیں ،تاکہ ملکی اور عالمی سطح پر تحفظّ ختم نبوتﷺ پر منظم طریقے سے کام کیا جاسکے، مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ سیاست کے میدان میں بھی کفری طاقتوں کوشکست دینا ہو گا،تمام مسلمان جمعیت علماء اسلام اور علماء کے ہاتھ مضبوط کریں، کیونکہ علماء دین کے اصل وارث ہیں،ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے مرکزئی نائب مولانا قمر الدین ،صوبائی امیر مولانا فیض محمد،صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈووکیٹ،مفتی عبدالقادرشاہوانی،مولوی عبیداللہ خضداری،مولوی صدیق مینگل،،ضلعی نائب امیر خاران مولانا عنایت اللہ بارانزئی ،ضلعی جنرل سیکرٹری خاران مولانا حفظ الرحمن شکوری،مولانا عظمت اللہ ودیگر نے مدرسہ دارالعلوم میں (مرحوم) مولانا عبدالشکور کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انھوں نے کہا کہ مولانا صاحب نے اپنی پوری زندگی اسلام اور جماعت کے لیے وقف کیا تھا، ان کی فکراور سوچ آج بھی ہمارے ہاں زندہ ہیں اور ہمارے لیے مشعل راہ ہیں،یہ خلاء صدیوں میں بھی پرُنہیں ہو سکتا لیکن موت بر حق ہے، اللہ تعالیٰ مولانا عبدالشکور مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور اس کے پیروکاروں کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق ،ہمت اور صبر دے،یہ ان کے لیے ایک امتحان اور آزمائش ہے،اس کے مشن پر چل کر کامیابی حاصل کرنا ہوگا،انھوں نے کہا کہ جمعیت ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جدوجہد میں مصروف عمل ہے انھوں نے کہا کہ جمعیت کے اکابرین نے اسلام دشمن قوتوں کا ہمیشہ اسلام دشمن منصوبوں کو بے نقاب کرکے موثر انداز سے آواز بلند کی ہے انھوں نے کہا کہ جمعیت نے قوم کو اسلامی اور سیاسی حوالے سے ہمیشہ رہنمائی اور قیادت فراہم کی ہے ،انھوں نے کہا کہ دینی مدارس نے قوم کو قابل مفتی ،علماء ،قاضی اور قیادت فراہم کی ہے لیکن ہمیشہ دینی مدارس کے خلاف منفی پروپیکنڈہ اور سازشیں کی گئی ہیں لیکن جمعیت نے دینی مدارس کی تحفظ کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے انھوں نے کہا کہ ملک میں بدامنی ،کرپشن ،مہنگائی،قتل،اغوا برائے تعاون ، چوری ڈکیتی،وارداتیں عروج پر ہیں جس سے پورا قوم پریشان اور بے چینی کا شکار ہیں اصل اس کی وجہ دین سے دوری ہے انھوں نے کہا کہ پوری قوم کو چاہئے کہ وہ اپنے روشن مستقبل کیلئے علماء کرام اور جمعیت کا ساتھ دیں ۔