محکمہ تعلیم کا بہترین نتائج کے حامل اساتذہ کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان

جمعرات 23 جولائی 2015 14:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء)محکمہ تعلیم کا بہترین نتائج کے حامل اساتذہ کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان ،ماہ اگست میں دارالحکومت مظفرآباد میں مرکزی تقریب میں آزادکشمیر بھر کے اساتذہ کو مدعو کیا جائے گا اور ان میں تعریفی اسناد تقسیم کی جائیں گی ،سیکرٹری تعلیم راجہ محمد عباس خان نے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ناظم اعلیٰ تعلیم نسواں سعیدہ گیلانی کو ذمہ داریاں سونپ دیں ،ناظم اعلیٰ تعلیم آزادکشمیر بھر کے تعلیمی اداروں میں سو فیصد نتائج کے حامل اساتذہ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے ان کی حتمی فہرست تیار کریں گی جنہیں ایک تقریب میں یہ تعریفی اسناد دی جائیں گی ،سیاسی و سماجی اور حلقوں نے سیکرٹری تعلیم کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سزاء و جزاء کے اس عمل سے آزادکشمیر کے سب سے بڑے محکمے میں اصلاحات آئیں گی جس پر سیکرٹری تعلیم راجہ عباس خان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔