کھوئی رٹہ میں ڈاکٹر نثار ابدالی کے حلقے میں طوفانی دورے اور عید ملن تقاریب سے خطاب

جمعرات 23 جولائی 2015 14:51

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء)کھوئی رٹہ میں ڈاکٹر نثار ابدالی کے حلقے میں طوفانی دورے اور عید ملن تقاریب سے خطاب ‘کھوئی رٹہ میں مطلوب انقلابی اور راجہ نثار مل کر بھی نوجوان راہنما ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کا مقابلہ نہیں کر سکتے آنے والا دور ڈاکٹر نثار کا ہے کھوئی رٹہ باشعور لوگوں کی دھرتی ہے جس کے ووٹر بھی اچھے اور برے کی تمیز کرنا جانتے ہیں وادی کے لوگوں نے ڈاکٹر نثار کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اب رسمی کارروائی ہونا باقی ہے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت میں سجاد اختر بھروٹ گالہ،آفتاب مغل ،چوہدری رزاق اور عامر ذرگر نے کیا انھوں نے کہا وادی کے مسائل حل کرنے کے لئے ڈاکٹر نثار کا اسمبلی میں ہونا ضروری ہے ان کے دل میں لوگوں کا درد موجود ہے لیڈر وہی ہوتا ہے جو لوگوں کا دکھ درد محسوس کرتا ہے دورسری تقریب میں خطاب کے موقع پر نوید بھٹی،راجہ عادل ،راجہ شفیق اور چوہدری رشید گجر نے کہا ڈاکٹر نثار تمام برادریوں اور قبائل کے مشترکہ لیڈر ہیں اپنے اعزاز میں دی گئی کھوئی رٹہ کی تقریب میں اسد کھوکھر،چوہدری انواراور یاسر عرفات نے کہا کھوئی رٹہ کی سیٹ PTIکو تحفے میں دیں گے ڈاکٹر نثار نے ثابت کیا ہے وہی حلقے کے لوگوں کے پسندیدہ لیڈر ہیں جو ان کے مسائل حل کر سکتے ہیں ۔