کھوئی رٹہ کی 90سالہ خاتون نے پورے روزے رکھ کر روشن مثال قائم کر دی

جمعرات 23 جولائی 2015 14:51

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء)روزہ داروں کے لئے اللہ کا انعام دو خوشیاں ایک روزہ کھولنے کی خوشی دوسری اپنے رب سے ملاقات کے وقت ،جہاں آج کے دور میں نوجوان بھی دین کی تعلیم سے دور ہوتے جا رہے ہیں وہاں90سالہ بوڑھی خاتون روشن بی بی نے رمضان المبارک کے سارے روزے،روزانہ دو پارے قرآن کی تلاوت اور پنج وقتہ نماز ادا کر کے اپنے نام کی طرح روشن مثال قائم کر دیا اپنی زندگی کی نو دہایاں گزارنے والی جنھوں نے تحریک پاکستان،تحریک کشمیر،کشمیر پر ہونے والی پاک ہندوستان کی تین جنگیں ،گارگل جنگ،1971کے دوران پاکستان کے دولخت ہونے اور پاکستان کے قیام کے دوران کئی لوگوں کو قربان ہوتے اپنی آنکھوں سے دیکھا ایک دفعہ انھیں فالج نے اٹیک بھی کیا مگر اس کے باوجود ان کی نماز میں رکاوٹ نہ آسکی اپنے گزرے ہوئے ماضی کو کل کے واقعات قرار دے رہی ہیں شدید گرمی میں آنے والے روزے،پیاس کی شدت بھی انکے جذبے کو کم نہ کر سکی اپنی زندگی میں انھوں نے جوان بیٹے کی موت اور بیٹی کی موت کا صدمہ بھی برداشت کیا مگر تمام مصائب ہو اللہ کی رضا سمجھتے ہوئے قبول کیا 90سالہ باہمت روشن بی بی نے حضور ﷺ کی سنت ہجرت کو بھی پورا کیا راجوری سے کھوئی رٹہ اور جہلم کا سفر کیا مگر کھوئی رٹہ کو اپنا مسکن بنا لیا آج ان کو اگر شکوہ ہے تو اپنوں کے رویوں کا اگر رویوں میں بہتری لائی جائے تو ان کی زندگی میں سکون ہے یہ بابے ہمارا اثاثہ ہیں جن کی برکت بھی ہے محبت بھی۔