محکمہ برقیات کے میٹر ریڈر اپنا قبلہ درست کریں بغیر میٹر دیکھے بل دینے کا سلسلہ بند ہونا چائیے‘راجہ شاروم خان

جمعرات 23 جولائی 2015 15:00

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء)محکمہ برقیات کے میٹر ریڈر اپنا قبلہ درست کریں بغیر میٹر دیکھے بل دینے کا سلسلہ بند ہونا چائیے اگر میٹر ریڈر میٹر نہیں دیکھ سکتے تو کوئی دوسرا کام کریں غریب لوگوں کو اوسطاً بل مل رہے ہیں جو سراسر زیادتی ہے ان خیالات اظہار تحریک انصاف کے راہنما راجہ شاروم خان نے صحافیوں سے بات چیت میں کیا انھوں نے کہا محکمہ برقیات اپنا قبلہ درست کرے برقیات نے لوگوں کے جیبوں پر نظر رکھی ہوئی ہے اس ملک کے کسانوں ،مزدوروں اور محنت کشوں کو مشق ستم بنایا جا رہا ہے تحریک انصاف اقتدار میں آکر ان ظالم لوگوں کو تختہ دار پر لٹکائے گی جنھوں نے لوگوں کے زیادتیاں کی ہیں ان کو لوٹ کر اپنی کوٹھیاں اور جائدادیں بنائی ہیں انھوں نے کہا ہمارے جنگ ظالم لوگوں کے خلاف ہے جب تک لوگوں کے ساتھ انصاف نہیں ہوگا تحریک انصاف چین سے نہیں بیٹھے گی اگر میٹر ریڈر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر سکتے تو چھوڑ دیں محکمہ پر بوجھ نہ بنیں یہ ذمہ فوج پوری کر دے جس پر قوم کو ناز ہے جو سب کے ساتھ انصاف کرے گی اور جو لوگ بل نہیں دیتے ان کو بھی قابو کرے گی ۔