منصف داد سیاست کے درخشندہ ستارے تھے ‘ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاد مدتون پورا نہیں کیا جس سکتا

مسلم لیگ (ن) تارکین وطن کے رہنما راجہ محمد شکیل، راجہ فخر جمیل کا راجہ منصف داد کو خراج عقیدت

جمعہ 24 جولائی 2015 18:02

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) تارکین وطن کے رہنما راجہ محمد شکیل، راجہ فخر جمیل نے کہا ہے کہ راجہ منصف داد سیاست کے ایک درخشندہ ستارے تھے جنہوں نے اپنے علقہ کے عوام کو اپنے گھر کی طرح سنوار ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاد مدتون پورا نہیں کیا جس سکتا ‘شیر چڑھوئی راجہ منصف داد کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتو ں پورا نہیں کیا جا سکتا ان کی وفات سے ریاست ایک اعلیٰ اوصاف کے مالک سیاست کے ایک بڑا باب سے محروم ہو گے ہیں راجہ منصف دادمرکزی رہنما مسلم لیگ ن شیر چڑھوئی ایک سیاسی یونیورسٹی کا درجہ رکھتے تھے جنہوں نے ہمیشہ اخوت بھائی چارے اور رواداری کا درس دیا ان کی وفات قومی المیہ ہے اور ان کی وفات سے پوری کشمیری قوم افسردہ ہے ان خیالات کامزکورہ نے ان کی وفات پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ شیر چڑھوئی راجہ منصف داد نے چڑھوئی کی عوام کیلئے جو تاریخی کام کیا کوئی مائی کا لال نہیں کر سکے گاراجہ منصف داد نے ساری زندگی غریب اور پسے ہوئے طبقات کے مسائل کے حل اور علاقہ کے عوام کیلئے صرف کی انہوں نے اپنے دورہ اقتدار میں عوام کی بہتری کیلئے جو تاریخی اقدمات اٹھائے تاریخی مین سنہری حروف سے لکھے جائے تو بھی کم ہیں قائد چڑھوئی راجہ منصف داد چڑھوئی ہی نہیں بلکہ آزاد کشمیر کے عظیم لیڈر تھے راجہ فخر جمیل نے کہا کہ جنہوں نے ساری زندگی نظریہ الحاق پاکستان،غریب عوام کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے جرت اور بہادری کے ساتھ زندگی وقف کی وہ ایک نڈر بے باکی کی اپنی مثال آپ تھے انہوں نے انسانیت کی فلاح وبہبود پر اپنا کرداراداکیامسلم لیگ ن تارکین وطن کے رہنما راجہ محمد شکیل، راجہ فخر جمیل نے کہا کہ ہماری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شیر چڑھوئی عام کے دلوں کی دھڑکن میجر منصف داد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فر مائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کر ئے اس دکھ کی گھڑی میں آزادکشمیرمسلم لیگ ن کے کارکنا ن عہدیدران کارکنان برابرکے شریک ہیں ۔