سب ڈویژن عباسپور میں بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری گردن میں گولی لگنے کے باعث شدید زخمی

راولاکوٹ ہسپتال ریفرکردیاگیا‘عوام علاقہ کاشدیداحتجاج

ہفتہ 25 جولائی 2015 16:49

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) سب ڈویژن عباسپور لائن آف کنٹرول پولس کے مقام پربھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ ایک نوجوان وسیم ولد محمد حمید کی گردن میں گولی لگی جودوسری طرف سے باہرہوگئی شدیدزخمی حالت میں اسے عباسپورہسپتال لایا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرعمرین سمیت دیگرہسپتال اسٹاف نے اس کی ٹریٹمینٹ کرنے کے بعداسے راولاکوٹ ریفیئرکردیاگیاعوام علاقہ کاشدیداحتجاج اورحلقہ میں شدیدخوف وحراس حکومت زخمی وسیم کی مالی معاونت کرے تاکہ اس کا بہتر علاج کیاجاسکے تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن عباسپور گاوٴں پولس لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ پولس گاوٴں سمیت دیگر علاقوں میں خوف وحراس پیداہوگیا اس موقعہ پر محمدوسیم ولدحمید جوپولس گاوٴں کارائشی ہے ایک گولی اس کی گردن میں لگی جودوسری طرف سے باہرہوگئی اسے شدیدزخمی حالت میں عباسپورہسپتال لایا گیا تاہم اس کی مرہم پٹی کرنے کے بعداسے راولاکوٹ سی ایم ایچ میں ریفیئرکیاگیا عوام علاقہ سب ڈویژن عباسپورکی سیاسی سماجی مذہبی وکلا تنظیموں نے بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت آئے روز لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہاہے عالمی برادری اقوام متحدہ بھارتی بربریت کافوری نوٹس لے اورمحکوم ومظلوم کشمیریوں پر بلااشتعال فائرنگ کوبند کراوئے انہوں نے کہاکہ بھارت اشیاء کاسب سے بڑادہشت گردملک ہے اس نے درپردہ لائن آف کنٹرول کی مختلف محاذپر جنگ شروع کررکھی ہے جوسول آبادی پرفائرنگ کرکے لوگوں کاجانی ومالی نقصان کررہاہے اورہم اس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت پرفوری طورپر پابندی عائدکیجائے اورعالمی برادری بھارتی بربریت کانوٹس لے تاکہ جنوبی ایشاء میں پائیدارامن قائم کیاجاسکے ۔