میاں محمد ٹاؤن کی ہونہار طلباء ثناء اطلس نے میرپور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک امتحانات میں علم و ادب گروپ میں دوسری پوزیشن لے کر اہلیان میاں محمد ٹاؤن کے شہریوں کے سر فخر سے بلند کر ددیئے

ہفتہ 25 جولائی 2015 16:53

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء)میاں محمد ٹاؤن کی ہونہار طلباء ثناء اطلس نے میرپور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک امتخانات میں علم و ادب گروپ میں دوسری پوزیشن لے کر اہلیان میاں محمد ٹاؤن کے شہریوں کے سر فخر سے بلند کر ددیئے، پرنسپل دی مسلم پبلک سکول و سٹاف مبارکباد کے مستحق ،تفصیلات کے مطابق میاں محمد ٹاؤن کے رہائشی حاجی اطلس محمود دکاندار کی بیٹی ہونہار طلباء ثناء اطلس نے میٹرک کے امتخانا ت میں پورے آزادکشمیر سے علم و ادب گروپ میں دوسری پوزیشن لیکر اپنے والدین ، اساتذہ اور اہل علاقہ کا سر فخر سے بلند کر دیا ،معمر مدرس فیض القران سابق کونسلر میاں محمد ٹاؤن چودھری عبدالقیوم سابق کونسلر چودھری محمد ایوب ، سابقہ کونسلر چودھری اختر حسین، چودھری سجاول ، امتیاز انقلابی ، خالد منیر چومنیر چودھری، رشید مغل، راجہ بشارت ، لالہ رمضان ہارون رمضان چغتائی ، عادل نواز ،اکبر مغل ، عاشق ارائیں، اور اکبر گجر نے حاجی اطلس محمود کی بیٹی کو دوسری پوزیشن لینے پر اور ادارہ دی مسلم سکول کی پرنسپل میڈیم روبینہ جاوید و سٹاف کو مبارکباد پیش کی ہے ، اہلیان علاقہ نے کہا ہے کہ میاں محمد ٹاؤن کے پسماندہ علاقہ کی طلباء نے میرپور بورڈ سے پوزیشن لیکر اہل علاقہ اور اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔