مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان ملت اسلامیہ کے عظیم سرمایہ تھے‘مولانا فضل الرحمن خلیل

پیر 27 جولائی 2015 14:54

غازی آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) انصار الامہ پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہا ہے کہ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان ملت اسلامیہ کے عظیم سرمایہ تھے جنہوں نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے بنیادی اور کلیدی کردار ادا کیا خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ان خیالات کا اظہار مولانا نے گزشتہ روز غازی آباد دھیرکوٹ میں عظیم کشمیری لیڈر مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی وفات پر انکے بیٹے سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان اور پوتے سردار عثمان علی خان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔

انکے ہمراہ مولانا عتیق الرحمان دانش،مولانا مظہر کشمیری ودیگر جماعتی ذمہ داران بھی موجود تھے مولانا نے سردار قیوم کی بخشش ،مغفرت اور ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور قبر پر بھی حاضری دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مجاہد اول کی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر اور تحریک تکمیل پاکستان کیلئے وقف تھی نیلہ بٹ کا تاریخی مقام پر سب سے پہلے مجاہد اول نے ڈوگرہ سامراج کیخلاف گولی چلا کر تحریک آزادی کشمیر کا آغاز کیا جس کے بعد مجاہدین نے بندوق کے ذریعے خطہ آزادکیا سردار عبدالقیوم نے مقبوضہ کشمیر کی مکمل آزادی اور الحاق پاکستان کیلئے خود کو وقف کر رکھا تھا انکا یہ مشن مکمل کرینگے۔

متعلقہ عنوان :