مون سون بارشوں نے آزادکشمیر سمیت مظفرآباد کی سڑکوں کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا

پیر 27 جولائی 2015 14:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء)مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ آزادکشمیر کے مرکزی صدر خواجہ فاروق قادری نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں نے آزادکشمیر سمیت مظفرآباد کی سڑکوں کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے مون سون کی طوفانی بارشوں کے وجہ سے دیہاتوں کا رابطہ شہر سے منقطع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے مریضوں،طلبہ وطالبات،سیاحوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے وزیراعظم آزادکشمیر ،وزراء اور بروکریسی سیرسپاٹوں میں مصروف ہیں انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں مون سون بارشوں نے دومیل سیداں لنک روڈ تباہ کر دی جس کی وجہ سے20ہزار آبادی محصور ہو کر رہ چکی ہے، لینڈ سلائیڈنگ اور زمین کے سرکنے کے باعث علاقے کے مکین اپنے مکانات میں رہائش رکھنے کے قابل نہیں رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ آزادکشمیر کے مرکزی صدر خواجہ فاروق قادری ،مرکزی چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ آزادکشمیر عارف لون،ضلع چیف آرگنائزر عبدالحمید اعوان مرکزی نائب صدر ٹریڈرز ونگ شفیق قریشی،نائب صدر ٹریڈرز ونگ مظفرآباد ڈویژن راجہ ساجد اسحاق، سینئر نائب صدر ٹریڈرزونگ شہباز مبارک اعوان،نائب صدر مظفرآباد خواجہ نصیر،چیف آرگنائزر مظفرآباد نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاحکومت آزادکشمیر فی الفور متاثرہ خاندانوں کیلئے متبادل رہائش کا بندوبست کرے ۔