پاکستان اہل کشمیر کی منزل ہے ،سلامتی واستحکام اہل کشمیر کے عقیدے ونظریے کا حصہ ہے ،چوہدری عبدالمجید

پیر 27 جولائی 2015 16:46

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء)وزیراعظم سیکرٹریٹ میں پاکستان پیپلزلیبر فیڈریشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے کہا کہ پاکستان اہل کشمیر کی منزل ہے کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی پاکستان کو اپنی منزل قراردیا پاکستان اور آزادکشمیر قدرتی رشتوں سے منسلک ہیں پاکستان کی سلامتی واستحکام اہل کشمیر کے عقیدے ونظریے کا حصہ ہے پاکستان کے استحکام کے لیے کشمیری عوام لہو کا آخری قطرہ بھی بہانے سے دریغ نہیں کریں گے۔